لب ساحل
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - ساحل کے کنارے۔ میں نے سیکھا لبِ ساحل سے نظارا کرنا اور ہر منزلِ انسان سے کنارا کرنا ( ١٩٥١ء، نیل کنٹھ اور نیم کے پتے، ٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'ساحل' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "دیوانِ اسیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔